روس کی حکومت نے امریکہ کے ممتاز فاکس نیوز چینل سے صدر ولاديمير پوتن پر کئے گئے شرمناک تبصرے پر معافی مانگنے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ایک
انٹرویو کے دوران چینل کے اینکربل او ریلي نے مسٹر پوٹن کو قاتل قرار دیا تھا۔دراصل وہ مسٹر ٹرمپ پر یہ واضح کرنے کا دباؤ ڈال رہے تھے کہ آخر وہ مسٹر پوٹن کی اتنی عزت کیوں کرتے ہیں۔